اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق موصولہ رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکیوں اور برطانویوں نے افغانستان میں منشیات کی پیداوار کے اضافے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے اور جنوبی افغانستان میں تو برطانوی افسران باقاعدہ طور پر اس گندی تجارت میں مصروف میں ہیں اور بقیہ علاقوں میں امریکی اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور دیوہیکل جہازوں کے ذریعے منشیات دوسرے ملکوں کو منتقل کررہے ہيں اور ان سب باتوں کا ثبوت یہ پیش کیا جارہا ہے کہ اگر امریکی اور نیٹو یا ایساف فورسز کی مرضی نہ ہوتی تو افغانستان میں افیون کی کاشت کا خاتمہ ہوچکا تھا جبکہ اس میں کئي گنا اضافہ ہوا ہے اور اس کی ایک ہی وجہ ہوسکتی ہے کہ مال پرست مغربی حکمران اور ان کے بھیجے ہوئے وحشی اور خونخوار اہلکار مفت کی اس دولت سے چشم پوشی نہیں کرسکے ہیں اور ان کے لئے اس بات کی کوئی اہمیت نہیں ہے افغانستان میں پیدا ہونے والی افیون اور ہیروئن دنیا کے کتنے لاکھ نوجوانوں کے تدریجی قتل کا سبب بن رہی ہے۔
........
/110


















سونگھو میرے محسن سونگھو!











